کراچی، سی ٹی ڈی نے ایس آر اے کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے کراچی سے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان شہر قائد میں درجنوں دہشتگرد کاروائیاں کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نےایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز طارق روڈ سے گرفتار دہشتگردایس آر اے کارکن اور کمانڈر نکلے۔
سی ٹی ڈی نے ملزم ممتازسومروکو غیرملکی ریسٹورنٹ کے سامنے سے گرفتار کیاملزم گذشتہ روز طارق روڈ پرغیر ملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر مقناطیسی ڈیوائس سے حملہ کرنا چاہتا تھاملزم کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل سے ڈیوائس اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیاگرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایس آر اے کا انتہائی ملزم دہشتگرد جاوید منگریو کو ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق جاوید منگریو ایس آر اے کراچی کا کمانڈر ہےدوران تفتیش دہشتگردوں کی جانب سے انتہائی اہم انکشافات کئے گئےکراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں بی ایل اے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیاکمانڈر سجاد کے حکم پر چار کلاشنکوف اور گولیاں فراہم کی2020میں ارشاد رانجھانی کیس میں بدلہ لینے کیلئے انسپکٹر عامر ریاض پر حملہ کیا جس میں وہ شہید ہوا2020میں کمانڈر سجاد کے حکم پر جمالی پل کے پاس ہوٹل پر ایک شخص کو قتل کیااسٹیل ٹاون کے خالی پلاٹ پر موٹر سائیکل میں بارودی مواد لگایاگھی کے کنستر میں بارود اور بال بیئرنگ تیار کرکے صدر کے علاقے میں رینجرز کی موبائل پر حملے کا منصوبہ بنایابارودی موٹر سائیکل سے قائد آباد میں رینجرز کی موبائل پر ٹارگٹ کرنا تھاصدر میں رینجرزکی موبائل پر حملہ کرنے پہنچے لیکن ریموٹ نے کام نہ کیا اور بلاسٹ نہیں ہوابارود سے بھری موٹر سائیکل کو اسٹیل ٹاون پولیس نے برآمد کرلیابی ایل اے دہشتگردوں نے جیکب آباد میں 32ہینڈ گرنیڈ اور25بارودی مواد فراہم کیاہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد سندھ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے حاصل کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادہ اپنے گمشدہ پیاروں کے منتظر، علامہ امین شہیدی
ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آر اے کمانڈعر سجاد شاہ کہنے پر17ہینڈ گرنیڈ اور25کلو بارودی مواد کوٹری سے کراچی پہنچایا جون2020 میں گلستان جوہر کامران چورنگی پر رینجرزموبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیالیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر کے باہر بھی ہینڈگرنیڈ سے رینجرز موبائل پر حملہ کیاگلستان جوہر ریٹائرڈ رینجرز انسپکٹر پر حملہ کیاکورنگی ناصر جمپ پر اسٹیٹ ایجنسی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوئےگلشن اقبال بیت المکرام کے قریب جماعت اسلامی کی ریلی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیاشکار پور اور جیکب آباد رینجرز ہیڈ کوارٹر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیاگلشن اقبال میں جشن آزادی کے اسٹال پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیامذہبی تنظیم کے لاڑکانہ کے امیر کے بیٹے پر بھی قاتلانہ حملہ کیاپی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے ٹرین مارچ پر گرنیڈ حملہ کیا۔