پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا تکفیری دہشتگرد مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہمارے بچوں کو لاپتہ کرنیوالے اب دھمکیاں بھجوا رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پیر عرف اسد 2006ء سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیار کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button