دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل تعلقات نامنظور:سوڈان

شیعہ نیوز:سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ اعلان 1958 کے خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے کیلئے سوڈانی کابینہ میں ایک بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے جسے عرب ممالک نے بھی منظور کیا تھا۔

1958 کے قانون میں صہیونی ریاست کے ساتھ تجارت پر اور اسرائیل میں جزوی یا مکمل طور پر تیار کردہ سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ سوڈانیوں کو اسرائیلی شہریت رکھنے والے افراد یا اسرائیلی شہریوں کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال سوڈان نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے ابراہیم معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ یہ اقدام سوڈانی کونسل کے چیئرمین عبدل فتاح البرہان نے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپلا میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کے کچھ مہینوں بعد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button