رمضان الکریم ایک سنہری موقع ہے جس سے امت کی اصلاح کے لئے استفادہ کرنا چاہیے۔
شیعہ نیوز:ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے یمن کے انقلابی لیڈر عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے یمن اور مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان الکریم ایک سنہری موقع ہے جس سے امت کی اصلاح کے لئے استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس مبارک مہینے کی برکات سے استفادے کے لئے رمضان الکریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس مہینے کی برکات میں تزکیہ نفس، تقوا اور پروردگار عالم کی کتاب قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔
عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے روزے کے اثرات کے طور پر ارادوں کی تقویت صبر وبردباری اور احساس ذمہ داری اور چیلنجوں کا سامنا کرنا بتایا اور کہا کہ انسانی معاشرہ اس وقت استعماری طاقتوں خصوصا امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کی وجہ سے سخت مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا ہے، ان حالات میں مسلم امہ کو بڑی شدت کے ساتھ قرآنی اور الہی ہدایات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔