مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے کمیٹی قائم

شیعہ نیوز:عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا طریقہ کار اور شیڈول طے کرنے کی غرض سے ایک عسکری فنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات اور قانونی اقدامات کے ذریعے امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی فوجی اتحاد کے عراق سے انخلا کا نظام الاوقات طے کرلیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے سلامتی کے ادارے ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع اور دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ آمادہ اور تیار ہیں۔

اس دوران حزب اللہ عراق کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجی عراق میں نیٹو کے نام سے سرگرم ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں عام شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار امریکا، صیہونی حکومت اور سعودی عرب ہیں۔ اس دوران عراق کے رکن پارلیمان محمد کریم نے کہا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق امریکی فوجیوں کو ہر حال میں اس ملک سے نکلنا ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صوبہ صلاح الدین میں امریکہ کے زیراستعمال فوجی ہوائی اڈے پر کیے جانے والے راکٹ حملے میں کم سے کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے صابرین نیوز چینل کے مطابق حملے کے بعد بلد ایئر بیس کے سائرن بجنے لگے اور امریکی ڈرون اور لڑاکا طیاروں کو فضاؤ میں پرواز کرتے بھی دیکھا گیا۔

بلد ایئر بیس عراق کی سب سے بڑی فوجی چھاونی ہے جو اس وقت مکمل طور پر امریکی فوجیوں کے استعمال میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں رسد پہنچانے والے دہشت گرد امریکی فوج کے بیس سے زائد کاروانوں ، اربیل ایرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے اور صوبہ الانبار میں مشہور امریکی فوجی چھاونی عین الاسد کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق میں پچھلے کئی ماہ سے دہشت گرد امریکی فوجی اڈوں اور رسد پہنچانے والے قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کے سیاسی اور سماجی دھڑے اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے قرار داد کے ذریعے بغداد حکومت کو ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے ضروری اقدامات کا پابند بناچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button