مشرق وسطی

شمالی و مغربی عراق میں فوج کا آپریشن جاری

شیعہ نیوز:عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فیڈرل پولیس نے شمالی عراق کے صوبہ کرکوک کے الشاہ کلیدی ، الحمدانیہ ، الجعفریہ اور الکرامہ العصریہ دیہاتوں میں کارروائیاں شروع کی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسسز کی کارروائیوں میں دو دستی بم ، ایک آرٹلری بیٹری ، ایک کیلیبرمارٹرگولا ملا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

اسی طرح نینوا بریگیڈ کی بیسویں بٹالین نے اسی علاقے کے تل البناد دیہات میں کارروائی کی جس کے دوران ایک راکٹ اور تین آرپی جی ملے جسے ضبط کرلیا گیا۔

الانبار آپریشنل کمانڈ کو الصبیحات کے الکرمہ ضلع میں آپریشن کے دوران سترہ میٹل پلیٹ ، دو ڈیٹونیٹر ، ایک آسٹرین توپ کا گولہ اور مارٹر ملا تاہم آخر میں پورا گودام دھماکے سے اڑ گیا ۔

عراق نے ستمبر دوہزار سترہ میں اس ملک سے داعش دہشتگرد گروہ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باقیات اب بھی دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button