مشرق وسطی

امن و سیکورٹی ایران و پاکستان کی مشترکہ تشویش ہے : صدر حسن روحانی

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران اور پاکستان کی سرحدوں پر امن و سیکورٹی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے بدھ کو تہران میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی سمیت مختلف میدانوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔

صدر حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے سرحدی بازاروں کی توسیع اورانھیں مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پرسیکورٹی دونوں ملکوں کی مشترکہ تشویش ہے اور اس سلسلے میں تعاون کو مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے ۔

صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں امریکیوں کی موجودگی سے قیام امن میں کوئی مدد نہیں ملی ہے کہا کہ ایران اور پاکستان ،افغانستان کے اہم ترین اور با اثر پڑوسی ملک ہیں اور دونوں کو باہمی اشتراک عمل اور تعاون سے اس ملک میں قیام امن میں مدد کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں پاکستان و افغانستان کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مثالی ، گرانقدر اور برادرانہ قرار دیا اور تمام میدانوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی دونوں ملکوں کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے اور تمام میدانوں باالخصوص اقتصادی و تجارتی تعلقات میں نمایاں فروغ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button