پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ملتان میں تین روزہ دھرنے کا اعلان

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری،انجینئر سخاوت علی، وسیم زیدی اور دیگر نے کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کو بیسواں روز ہوچکا ہے لاپتا شیعہ عزاداروں کو جب تک منظرعام پر نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور عدلیہ سمیت تمام مقتدر ریاستی اداروں کے دروازوں پر دستک دے کر دیکھ چکے ہیں ہمیں کہیں سے بھی سنجیدہ جواب نہیں ملا۔ اب ذمہ داران مذاکرات سے بھی کترانا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، یورپ اور عرب ممالک میں موجود شیعان حیدر کرار ہم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمارے دھرنے کی حمایت میں اپنے اپنے ممالک میں مظاہرے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ کراچی سے شروع ہونے والا دھرنا بہت جلد ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہو جائے گا ہم ملک میں کسی بھی قسم کا بحران نہیں چاہتے تھے، ریاستی اداروں کی مسلسل ٹال مٹول نے ہمیں دھرنا دینے پر مجبور کیا۔ ہم پاکستان کے درجہ اول کے شہری ہیں اور ایسے کسی ظالمانہ طرز عمل کو قطعا تسلیم نہیں کرتے۔ ہمارا مطالبہ ہر لحاظ سے آئینی و قانونی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آرٹیکل دس پر عمل کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز کو یا عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے یا آزاد کیا جائے۔ دھرنے کے شرکا نے نماز مغربین چوک کمہاراں والا میں ادا کی، دھرنے میں شہدائے اسلام کے لیے قرآن خوانی کی گئی، دھرنے سے علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ رضوان حسین نے نوحہ خوانی کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ملتان میں علامتی احتجاجی دھرنا اتوار تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button