فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد، نیتن یاھو آگ سے کھیل رہا ہے: ھنیہ
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے تازہ واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو اس کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو آگ سے کھیل رہا ہے اور القدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور مسجد اقصیٰمیں غنڈی گردی اسے مہنگی پڑے گی۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے تشدد کے بعد اسماعیل ھنیہ نے متعدد عالمی اور مسلمان رہ نمائوں سے رابطے کیے ہیں۔
حماس کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد متعدد رہ نمائوں سے القدس اور مسجد اقصیٰ کی صورت حال پر بات کی۔
بعد ازاں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ القدس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غاصب ریاست کے ظلم کے خلاف انتقام ہے اور القدس کے لیے ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ القدس کے باشندوں نے اپنی ثابت قدمی سے امریکی اور صہیونی سازش سے تیار کی گئی ‘سنچری ڈیل’ کے پرزے پرزے کردیے ہیں۔ فلسطینیوں کی جانب سے جرات مندانہ اقدامات اور مزحمت کے بعد قابض ریاست نے طاقت کا بےدریغ استعمال شروع کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو آگ سے کھیل رہا ہے۔ ہم اسے خبر دار کرتے ہیں کہ مسجدا قصیٰ کے دفاع اور اس کی آزادی کے ساتھ القدس کی آزادی کی جنگ جاری رکھی جائےگی۔