فلسطینی مظلوموں کی مدد کیلئے عالم اسلام کو آگے آنا چاہئے، علامہ سبطین سبزواری
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ موجودہ دور امت مسلمہ کی بیداری کا ہے، مگر افسوس اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ کا فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کیلئے کوئی عملی کردار نظر نہیں آ رہا، یہ کاغذی تنظیمیں ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے صرف بیان بازی کی ہے، عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔ جامعة النجف میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی مائیں بہنیں بیٹیاں مدد کے لیے پکار رہی ہیں مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیساتھ مسلم حکمران نہ صرف سوئے ہوئے ہیں بلکہ عرب بادشاہتیں تو یہود و نصاریٰ کے پشتیبان بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی مالی، سفارتی اور عسکری مدد کرنی چاہیے، تاکہ وہ بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ سکیں ۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے کابل میں شیعہ ہزارہ کے علاقے میں سید الشہداء مدرسے میں تکفیری داعش گروہ کی طرف سے بچیوں کی شہادت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے عراق اور شام سے داعش کا صفایا ہونے کے جرائتمندانہ اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔