مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کی مدد کے لئے لبنان اور اردن کی عوام سرحدوں پر جمع

شیعہ نیوز: اردن کے عوام کی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی طرف مارچ شروع کئے جانے کے ساتھ ہی لبنانی عوام نے بھی اسرائیل کی خود ساختہ سرحدوں کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔

اخباری ذرائع نے جمعے کے روز اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ دسیوں لبنانی سرحدی حصار کو توڑ کر مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ لبنانی عوام نے غزہ اور قدس شریف کی حمایت میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

عرب 48 نے بھی اس خبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان افراد پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت جاری کی گئی ہے کہ جب ہزاروں اردنی شہریوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی دعوت پر مقبوضہ علاقوں کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button