فلسطین کی موجودہ صورتحال پر عالمی ویبنار کا انعقاد
شیعہ نیوز:عالمی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے ۔ مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے، اسرائیل کے مقابلہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اکتالیس ملکی فوجی اتحاد فلسطین کے لئے اقدام کیوں نہیں کرتا ; اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے، اکتالیس ملکی فوجی اتحاد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام کرے ۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے حماس کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، فلسطینی قوم پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے ۔ ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔ ایران کے رکن پارلیمنٹ اور اعلی عہدیدار ڈاکٹر عباس گلرو نے کہا کہ ایران ہمیشہ فلسطینیوں کی پشت پناہی کرتا رہاہے ، فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ آج دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے اسرائیل گھٹنے ٹیک رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا حل فلسطینیوں کی وطن واپسی اور آباد کاروں کی فلسطین سے بے دخلی سے ہی ممکن ہے ۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی کی رپورٹنگ کے لئے صحافیوں کو غزہ جانے کی اجازت دی جائے ۔ ترکی سمیت تمام عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں ۔ ترک رکن پارلیمنٹ کاکہنا تھا کہ فلسطینی عوام حق اور باطل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، فتح فلسطینیوں کا مقدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترک پارلیمنٹ فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔ جنرل (ر) غلام مصطفی کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لئے پاکستان ، ایران اور ترکی کو مشترکہ کوشش کرنا ہو گی ۔ لبنان سے تعلق رکھنے والے حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر طلعت عطرس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے ۔ حزب اللہ فلسطین کی آزادی کے قریب ہے ۔ فلسطین میں اسرائیل سے مقابلہ میں سرگرم عمل اسلامی جہاد کے سینئر رہنما احسان عطایا نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین اسرائیل کا مقا بلہ کر رہے ہیں ، امت مسلمہ باہمی اتحاد سے ہماری جد وجہد کو مضبوط کرے ۔ ہم بہت جلد اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے ۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مسلمان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں فلسطین سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا تھا