اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا موقف بزدلانہ ہے، پیر محفوظ مشہدی

اسلامی ممالک کے فورم نے مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے او آئی سی کے غیر موثر اور بزدلانہ موقف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے فورم نے مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا، محض کاغذی کارروائی اور تقریروں کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں کچھ نہیں ہوا، اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ بھی انتہائی بزدلانہ اور عامیانہ ہے جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی ہے، کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ لگتا ہے کہ ممالک کسی دباو میں ہیں، مسلم حمیت و غیرت کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والی حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، گورنر پنجاب

قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کرنیوالے امریکہ سمیت تمام ممالک کی مذمت ہونی چاہیے تھی، ترکی، بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان، مراکش سمیت جتنے مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے، انہیں اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرکے فلسطینیوں کی امداد کیلئے افواج بھیجنے کا اعلان کرنا چاہئے تھا، سلامتی کونسل میں امریکہ کو فلسطین کے مسئلے پر تاریخی شکست ہوئی ہے مگر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گوتریس جارحیت کے مرتکب اسرائیل کی مذمت کرنے کی بجائے الٹا مظلوموں کی مزاحمتی تحریک حماس کو جنگ بندی کا مشورہ دے رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے بھی او آئی سی کے اجلاس کے اعلامیے اور قرارداد میں کچھ نہیں ہے۔ اس لئے او آئی سی سے توقعات وابستہ کرنا فلسطینی کاز سے غداری کے مترادف ہے۔ جے یو پی کے صدر کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اپنی بادشاہتوں کو بچانے کی فکر میں امریکی غلامی کا طوق سجائے بیٹھے ہیں، ان میں حمیت و غیرت ختم ہو چکی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایٹمی قوت پاکستان کی حکومت فلسطینیوں کی مدد کیلئے فوج بھیجے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button