اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار256کیسز سامنے آئے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے 135 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار256کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 104 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،4 ہزار 440 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 771 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 330 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا موقف بزدلانہ ہے، پیر محفوظ مشہدی

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 227 سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 913 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 563 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 1 ہزار 247ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 835 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 609 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 827 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 79 ہزار 552 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 735 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 64مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 270 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 360 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 519 مریض وفات پا چکے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button