مشرق وسطی

نیل سے فرات کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا

شیعہ نیوز:تہران میں شامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ فلسطین کے بہادرعوام پتھروں سے انتفاضہ کے بعد میزائل انتفاضہ تک پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے نیل سے فرات تک کے سہانے خواب کو دہشت گردی کے صیہونی اڈے کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل کردیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے غزہ میں بے گناہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے تسلط پسند عالمی طاقتوں اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی عوام کی استقامت اور پائیداری سے سبق حاصل کرتے ہوئے، ناجائز صیہونی ریاست کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے مزاحمتی بلاک میں شام کے کلیدی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ، شام کی ارضی سالمیت کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت کے ساتھ شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

شامی وفد کے ارکان نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے، شام کی تعمیر نو میں ایران کے سرکاری اور نجی شعبے کی مشارکت کا خیر مقدم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button