پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین اور مسلم امہ کا کردار سیمینارمیں طلبہ تنظیموں کے رہنما شریک ہوں گے

شیعہ نیوز:اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف اور شجاع فلسطینیوں کی داد رسی کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی عہدیدار عارف حسین نے تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں سے رابطہ کیا ہے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو کر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ شمشیر القدس حالیہ انتفاضہ میں شجاع فلسطینیوںکو کامیابیوں مل رہی ہیں اور عالمی استکبار و استعمار امریکہ اسرائیل ناکام و رسوا ہورہے ہیں ۔مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست اسرائیل کے ظلم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس رگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام تنظیم کے مرکزی دفتر میں مسئلہ فلسطین اور مسلم امہ کا کردار سیمینار کل سہ پہر میں ہوگا جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماء شریک ہوں گے۔کانفرنس کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف کریں گے۔ کانفرنس سے ملک موسیٰ کھوکھر صدر پیپلز سٹوڈنٹس،حمزہ محمد صدیقی صدر اسلامی جمعیت طلبا،چودھری عرفان یوسف صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مووومنٹ، سہیل چیمہ صدر ایم ایس ایف، غازی الدین بابر جمعیت طلبا اسلام (سمیع الحق)محمد وسیم رہنما اہلحدیث سٹوڈنٹس خطاب کریں گے۔عارف حسین نے مزید کہا کہ اسرائیل ملک نہیں بلکہ دہشت گرد گروہ ہے، جو اپنی سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ کابل سے لے کر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے حریت پسند قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button