حزب اللہ لبنان کی جانب سے شامی رائے دہندگان پر حملے کی شدید مذمت
شیعہ نیوز:حزب اللہ نے بعض سیاسی عناصر کی جانب سے شامی رائے دہندگان پر حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں سعودی نواز 14 مارچ سے موسوم الائنس سے وابستہ بعض عناصر نے شام میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت بیرون ملک ہونے والی ووٹنگ میں شرکت سے روکنے کے لئے لبنان میں مقیم شامی باشندوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اس دوران شامی ووٹروں کو لانے والی بسوں کے شیشے بھی توڑدیئے گئے۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے جن لوگوں کا بھی ہاتھ ہے ان کا لبنانی عوام سے کوئی تعلق نہيں ہے اور نہ ہی یہ لوگ ملت لبنان کی نمائندگی کرتے ہيں۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنانی عوام کو امید ہے کہ شام کے ساتھ تعلقات فطری طور سے دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں آگے بڑھیں گے۔
بیان کے مطابق لبنان میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی صدارتی انتخابات میں بھرپور مشارکت سے بعض سیاسی حلقوں میں سخت برھمی پائی جاتی ہے۔