مشرق وسطی

یمن میں القاعدہ کے دو خطرناک دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز: یمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ القاعدہ کا ایک سرغنہ اور ایک اہم عہدیدار ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یمن کے سیکورٹی ذرا‏ئع کے مطابق ناصر سعید لکرع الکازمی صوبہ ابین اور شبوہ میں القاعدہ کا انٹیلیجنس افسر تھا جبکہ دوسرا دہشتگرد جس کا نام صالح احمد لکرع الکازمی ہے سعودی عرب میں القاعدہ کا کمانڈر تھا۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے دہشتگرد اور اس کے عناصر صوبہ مآرب میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں ۔

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی انٹیلیجنس نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں القاعدہ کے اڈوں ، ان کی رہائشی جگہوں، فارمزہاؤس ، رہائشی ہوٹلوں ، اسلحے کے گوداموں ، رفت و آمد کے راستوں ، سعودی اتحاد سے ان کے رابطوں اور محاذ جنگ پر ان کی موجودگی پوری طرح واضح ہے۔

یمن کے جنوبی علاقوں میں اب تک سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں داعش و القاعدہ کے کئی سرغنے ہلاک اور گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button