غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں: حماس
شیعہ نیوز: فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی بھر پوراور بے لوث حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے فلسطینیوں اور غزہ کے عوام کو ہر لحاظ سے مدد فراہم کی اور کسی بھی قسم کے تعاون سے دریغ نہیں کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی بھر پوراور بے لوث حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے فلسطینیوں اور غزہ کے عوام کو ہر لحاظ سے مدد فراہم کی اور کسی بھی قسم کی مدد سے دریغ نہیں کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے سیف القدس جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی کو اسٹراٹیجک کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ قدس اور مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائنیں ہیں ۔ سیف القدس دفاعی جنگ میں اسلامی مزاحمت کے کمانڈروں نے اسرائيلی فوج کوایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ، میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد ضیف اور دیگر کمانڈروں کواس اسٹراٹیجک کامیابی پر سلام پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سیف القدس جنگ میں کامیابی کسی گروہ کی کامیابی نہیں بلکہ پوری ملت فلسطین کی کامیابی ہے اور ہم اس عظیم کامیابی پر فلسطینی قوم اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔