ایران میں اہل سنت علماء کی دستار بندی، ایران مخالف پراپیگنڈہ دم توڑ گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران میں اہل سنت علماء کی دستار بندی شیعہ عالم دین کے ہاتھوں کی گئی جس کے بعد ایران کے خلاف اہل سنت مخالف ہونے کا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں اہل سنت علماء کی دستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں فارغ التحسیل طلباء کی دستار بندی شیعہ عالم دین کے ہاتھوں ہوئی ۔
دستار بندی کے دوران ایک اہل سنت عالم دین کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے۔
یہ خبر بھی پڑھیں فلسطینی مجاہدین کی کامیابی پر آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام
واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں تقریباً 3200اہل سنت کی نماز جمعہ قائم ہے اور آج ایران میں تقریباً 17ہزار مساجد ہیں جو اہل سنت کے شہریوں سے متعلق ہیں۔اہل سنت کے دینی مدارس میں 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور 1300علمی اور ڈاکٹریٹ کی سطح کی ڈگریاں اہل سنت کے علماء کو جاری کی گئی ہیں۔