اسرائیل کی جارحیت کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کا اعلان
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے موافقت کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ روز غزہ پراسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کے دوران ہونے والے جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی، کونسل کے 47 رکن میں سے 24 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ووٹ مخالفت میں پڑے اور 19 رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد او آئی سی کی طرف سے اقوام متحدہ میں لائی گئی۔ قرارداد کے تحت مشرق وسطیٰ میں عشروں سے جاری تنازعے کی بنیادی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔