مشرق وسطی

علامہ شفقت شیرازی کی ہادی العامری سے ملاقات

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی پارلیمان کے سب سے بڑے اتحاد الفتح کے سربراہ اور معروف مزاحمتی شخصیت ہادی العامری سے خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے جماعتی سطح پر باہمی روابط اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دہشت گردی کے خلاف عراقی قوم کی جنگ اور سیاسی نظام کی بحالی و استحکام کے لئے ہادی العامری اور ان کی جماعت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہادی العامری نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے تعاون، قوم کے اتحاد، عزم اور استقامت سے عراق عالمی دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے، عراقی عوام نے قربانیوں کی جو عظیم داستان رقم کی ہے اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مراجع دینیہ کا بابرکت وجود و رہنمائی اور مقدس مقامات کی موجودگی ایسی عظیم نعمتیں ہیں جن کی بدولت عراقی قوم اس بہت بڑی عالمی جنگ میں سرخرو ہوئی ہے، مقامات مقدسہ اور مراجع عظام سے عراقی قوم کو جوش و ولولہ اور معنوی رہنمائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور قیادت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ تعاون مثالی تھا جس کی بدولت عراقی قوم کو فتحیابی حاصل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button