دنیا

بگرام ایئربیس سے امریکی فوجیوں کا انخلا

شیعہ نیوز: بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

امریکہ آئندہ 20 دن میں افغانستان کی بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنا شروع کر دے گا۔ جس کی تصدیق امریکی عہدے دار نے کردی۔

بگرام ایئربیس 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر کی تھی۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی اس ملک کے متعدد شہروں میں فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دار الحکومت کابل کے سبھی اہم چیک پوسٹوں کے علاوہ افغانستان کے کئی شہروں کی چیک پوسٹوں پر فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے وقت حملوں کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ افغانستان کے زیادہ تر افراد اپنے ملک میں غیر ملکی فوجیوں خاص طور پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف ہیں۔

در ایں اثنا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پورے افغانستان کا کنٹرول مرکزی حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے اور کئی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن بیرونی معاہدوں سے نہیں بلکہ بین الافغانی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ صرف افغان عوام کے درمیان طے پانے والا سیاسی سمجھوتہ ہی ملک میں امن کی مضبوط بنیاد فراہم کرسکتاہے، باہر سے مسلط کیا جانے والا سمجھوتہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button