مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

موساد عراق کی اہم شخصیات کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: قیس الخزعلی

شیعہ نیوز: عراق کی عوامی تحریک عصائب اهل الحق کے سیکریٹری جنرل نے اس ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں موساد کے جاسوس تعینات ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق عصائب اهل الحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کیلئے اس ملک کے قانون اور پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عراق کی حکومت اور سیاسی جماعتیں اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کو نکال دیں تو استقامتی محاذ ہتھیار ڈال دے گا۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ موساد الکتائب اور سرایا السلام کی اہم شخصیات کو قتل کر کے انھیں آپس میں لڑانےکی سازش کر رہا ہے اور اس سے قبل بھی اسرائیل مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے اس ملک میں سرگرم تھا۔

واضح رہے کہ شمالی عراق کے علاقے اربیل میں چند ہفتے قبل بدنام زمانہ صیہونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے جس مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ علاقے میں صیہونی حکومت کا ایک اہم ترین جاسوسی کا اڈا تھا اوراسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیشتر سرگرمیاں موساد کے اسی مرکز سے انجام پاتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button