پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا امام خمینیؒ کو ٹوئٹر پر شاندارخراج تحسین ، 3 ٹاپ ٹرینڈ سیٹ

شیعہ نیوزؒرہبر انقلاب اسلامی ،عالمی استعماری قوتوں کے سب سے بڑے مخالف اور بت شکن زمان آیت اللہ روح اللہ خمینی ؒ کی 32 ویں برسی کے موقع پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاندا ر انداز اور الفاظ میں خراج تحسین ۔

امام خمینی ؒ کی شخصیت کو دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کے سامنے متعارف کروانے کیلئے ٹوئٹر پر تین مختلف عنوانات کے حامل ہیش ٹیگ کا استعمال ، ہزاروں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہزاروں ٹوئٹر پیغامات میں #Khomeini_anti_zionist, #Leader_of_revolution,#Khomeini_TheGreatLeader کے ہیش ٹیگ کے ساتھ فرامین امام ؒ، واقعات ،ظالم کے خلاف مبارزے ، خدمات اور سوانح حیات پر مبنی پیغامات کی تشہیر۔تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ہر دلعزیز مذہبی رہنما امام خمینی ؒ کو ان کی 32 ویں برسی کے موقع پر بہت ہی شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پاکستان کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے جن میں شیعہ سنی اورتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شامل تھے نے #Khomeini_TheGreatLeaderکے عنوان سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ٹوئٹر پیغامات کا تبادلہ کیا اور یہ ہیش ٹیگ پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈ کی فہرست میں کافی دیر تک پہلی پوزیشن پر برقرار رہا ۔ اس کے ساتھ ہی دو اور مختلف عنوانات کے ٹرینڈ #Khomeini_anti_zionist, #Leader_of_revolution,# بھی پینل میں ٹاپ فہرست میں تاحال شامل ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button