
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
بیلجیم کی میونسپل کونسل کی اسرائیل پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ
شیعہ نیوز: بیلجیئم کے شہر ایزیل کی میونسپل کونسل نے قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر فوری معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ بیلجیئم کی تین گروپوں کی طرف سے دی جانے والی سفارش پر کیاگیا ہے۔
سوشلسٹ پارٹی ، گرین پارٹی ، اور ڈیموکریٹک ہیومین پارٹی نے میونسپل کونسل میں مستقل جنگ بندی کو برقرار رکھنے ، بے گھر کرنے اور ملک بدر کرنے کی اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کرنے اور فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کی اپیل کی تھی۔
قرارداد میں فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنے اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔