کراچی۔تکفیری طالبان غنڈوں کی فائرنگ سے شیعہ ایڈوکیٹ اور ان کا بیٹا شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور آئی سی آئی پل کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 60 سالہ ایڈوکیٹ علی احمد جان اور ان کا 37 سالہ بیٹا شکیل احمد شہید ہوگئے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق دونوں شہید ماڑی پور کے رہائشی ہیں دہشتگردوں ان ان کو اپنی درندگی کا اس وقت نشانہ بنایا جب ماڑی پور میں واقع اپنے گھر سے سندھ کورٹ جارہے تھے کے گھات لگائے امریکی سعودی نواز دہشتگردوں نے ان کا گاڑی پر شدید فائرنگ کی جس سے شکیل احمد موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ ایڈوکیٹ علی احمد جان کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔شہیدکی میتوں کو امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ منتقل کیا گیا ہے ۔شہیدوں کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین ادا کی جائے کی ۔جبکے تدفین کا فیصلہ اہلے خانہ کی مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔واضح رہے شہیدوں کاآبائی تعلق کوہاٹ سے ہے