دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کی افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش جاری

شیعہ نیوز: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی و ہوائی اڈوں کے حوالے سے گفتگو کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ ایک بیان میں جیک سلیوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی، دفاعی اور انٹیلی جنس کی سطح پر گفتگو ہوئی ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کے قیام کے سلسلے میں گفتگو صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی جاری ہے۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے منع کر دیا ہےجبکہ طالبان رہنماؤں نے بھی امریکہ کو فوجی اڈے دینے پر ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button