مشرق وسطی

یہودی تنظیم کا قطرکے خلاف 36 کروڑ30 لاکھ ڈالرہرجانے کا دعویٰ

شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی انتہا پسند تنظیم ’شوارٹ ھدین‘ نے قطر کے خلاف ایک ارب 20 کروڑ شیکل کی رقم کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔

اسرائیل کی ایک عدالت میں دائر کردہ دعوے میں قطری حکومت، قطر کے بنکوں اور ایک درجن کے قریب فلاحی اداروں کو شامل کیا ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ یہ ادارے فلسطینی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کو رقوم فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں۔

عدالت میں دائر کردہ ہرجانے کے دعوے میں مدعی یہودی گروپ نےمطالبہ کیا ہے کہ قطر کی ایک مقامی تنظیم کی طرف سے حماس یا اس کے رہ نمائوں کو منتقل کی جانے والی رقم ضبط کرنے کا حکم دے۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک کے بنکوں سے حماس کو منتقل کی جانے والی رقوم قبضے میں لینے کے احکامات صادر کرے۔

یہودی گروپ کا کہنا ہے کہ زیر حراست فلسطینیوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ قطر کی طرف سے حماس کو خطیر رقم فراہم کی جاتی ہے۔

دعوے میں قطر کے 10 فلاحی اداروں اور بنکوں کو شامل کیاگیا ہے۔ ان میں سے بعض آزادانہ کام کررہے ہیں جب کہ کچھ قطری حکومت کے ماتحت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button