مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

داعش کو پسپا کر کے اپنے ملک کی مکمل حفاظت کریں گے، حشد الشعبی

شیعہ نیوز:: عراقی عوامی تحریک حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش ، سیکورٹی فورسز اور حشدالشعبی کی مکمل ہم آہنگی کے پیش نظر دوبارہ عراق میں سرگرم عمل نہیں ہو سکتی اور ہم دہشت گردوں کو پسپا کر کے اپنے ملک کی مکمل حفاظت کریں گے۔

اس نظامی اور ثقافتی ادارے نے عراقی فیڈرل پولیس کے اعلیٰ افسر ایہاب شمری کی شہادت پر تعزیت بھی پیش کر دی۔شدالشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے ہمیں فیڈرل پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ایہاب زیدان خلف ردام شمری کی صوبہ کرکوک صحرائے شای میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔

حشدالشعبی نے عراقی اعلی پولیس افسر کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔

لحشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گرووہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی کبھار دہشت گردانہ حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button