پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

22 جون علامہ طالب جوہری کو بچھڑے ایک سال بیت گیا

علامہ طالب جوہری 22 جون 2020 کو اس دار فانی سے دارالبقا کی جانب کوچ کر گئے تھے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برصغیر کے مایہ ناز خطیب و ذاکر اہل بیت علامہ طالب جوہری کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ علامہ طالب جوہری 22 جون 2020 کو اس دار فانی سے دارالبقا کی جانب کوچ کر گئے تھے۔

علامہ طالب جوہری کا مختصر زندگی نامہ

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پید اہوئے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا محمد مصطفی جوہر سے حاصل کی ۔ مولانا مصظفیٰ جوہر ایک مایہ ناز عالم دین تھے۔علامہ طالب جوہری اپنے والد مولانا محمد مصطفیٰ جوہر کے ہمراہ 1949 میں پاکستان آئے۔

علامہ طالب جوہری دینی تعلیم کے حصول کیلیے نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں انہوں نے تشیع کے جیدعلماء و مجتہدین بشمول آیت اللہ ابوالقاسم خوئی اور آیت اللہ شہید سید باقر الصدر سے کسب فیض کیا۔ 10 سال نجف میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1965 میں کراچی تشریف لائے اور دینی مدرسے جامعہ امامیہ کے پرنسپل کے طور پر 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کیں۔

علامہ طالب جوہری جہان تشیع کے مایہ ناز مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی کے ہم جماعت (کلاس فیلو) ہیں تاہم آیت اللہ سیستانی کلاس میں آپ کے سینیئر تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام علی رضا ؑ کا جاثلیق اور راس الجالوت کیساتھ مناظرہ

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر فہم قرآن سیریز شروع کی اور کافی عرصے اس سے خطاب کرتے رہے۔
علامہ طالب جوہری نے دہائیوں تک کراچی کی مرکزی مجالس عزا نشتر پارک سے خطاب کیا اس کے علاوہ آپ نے پوری دنیا میں ذکر محمد و آل محمد کرنے کا شرف بھی حاصل کیا۔

علامہ طالب جوہری کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں آپ نے تفسیر قرآن بنام احسن الحدیث لکھی۔
اس کے علاوہ دیگر کتابوں میں حدیث کربلا، ذکر معصوم ، نظام حیاتِ انسانی ، خلفائے اثناء عشر، علامات ظہور مہدی شامل ہیں۔

علامہ طالب جوہری ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں ، آپ نے مختلف موضوعات پر قڈیدے، مرثیے، نظمیں اور رباعیات کہی ہیں۔علامہ طالب جوہری کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

علامہ طالب جوہری کا یہ مشہور جملہ ان کے چاہنے والوں کے کانوں میں ہمیشہ گونجتا رہے گا۔ تم نے گریہ کیا، مجلس تمام ہوگئی۔ اور اب تو دامن وقت میں گنجائش بھی نہیں۔

علامہ طالب جوہری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button