
توہین رسالتؐ کےجھوٹے الزام میں شہید ہونے والے بینک مینیجر ملک عمران حنیف اعوان کے قاتل کو سخت سزاسنادی گئی
شیعہ نیوز: سپیشل جج انسداددھشت گردی عدالت سرگودھاخاوررشیدنےنیشنل بینک کے منیجرعمران حنیف اعوان شہید کےقتل کیس کافیصلہ سنادیا۔ملزم ناصبی سوچ کے حامل تحریک لبیک کے رکن گارڈ احمد نوازسوھا کومجموعی طور2 بار سزائےموت، 12سال قید11 لاکھ 50 ھزارروپے جرمانہ کی سزاسنادی۔
تفصیلات کےمطابق4نومبر2020نیشنل بینک منیجربرانچ قائدآبادملک عمران حنیف اعوان ساکن آصف ٹائون جوھرآبادکواپنےہی بینک کےگارڈ احمدنواز ولد خان محمد سوھا ساکن بندیال نےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کاجھوٹا الزام لگا کرفائرنگ کرکےشہید کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر477/20 تھانہ قائد آباد میں بجرم 302،353زیر دفعہ 7 ATA”7H درج ہوا تھا۔
اس کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت سرگودھامیں ھوئی جرم ثابت ہونےپرآج دہشت گردی عدالت کےجج خاوررشید نے فیصلہ سنادیا ہے،مجرم کو 302کے جرم میں سزائےموت5لاکھ جرمانہ7ATAکے تحت جبکہ 10سال قیدبامشقت1،لاکھ جرمانہ353کے تحت اور2سال قید50ھزارجرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ شہید ملک عمران حنیف اعوان کے قریبی دوست احباب ، رشتے داروں اور دفتر کے ساتھیوں کے مطابق شہید انتہائی درجے کے محب رسول ؐ مسلمان تھے ان پر جھوٹا الزام لگا یا گیا اور ایک شقی القلب انسان نے انہیں بے رحمی سے قتل کیا۔بعد ازاں کالعدم ٹی ایل پی کے کارندوں نے ایک بڑا جلوس نکال کر اس بے رحم قاتل کو ہیرو بنا کر ریلی نکالی اور اسے کاندہوں پر چڑھا کر پورے شہر کا گشت کروایا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نام سے ایک متشدد گروہ تشکیل پایا جس کے بانی سربراہ خادم حسین رضوی نے سادہ لوح اہل سنت عوام کے ذہنوں کو فرقہ وارانہ منافرت پر اکسا کر ہر کسی کو اتنا انتہا پسند بنا دیا ہے کہ جس کا جس پر دل چاہتا ہے توہین رسالت اور توہین صحابہ کا الزام لگا کر حملہ آور ہوجاتا ہے۔