مشرق وسطی
عراقی رضاکار فورس نے امریکا کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا
شیعہ نیوز: عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر امریکیوں کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری طرح سے تیار ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔
قیس الخزعلی نے کہا کہ ان کی تحریک نے امریکی فوجیوں سے مقابلہ کرنے اور غاصبوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا جواب دیں گے جس کی امید دشمنوں کو کبھی نہیں ہوگی، نہ ہتھیاروں کے حساب سے اور نہ ہی جگہ اور وقت کے حساب سے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مزاحمتی محاذ کا حصہ ہیں لیکن ہمارا ایٹمی مسئلے سے کوئی تعلق نہيں ہے۔