دنیا

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی پر سلامتی کونسل کی تاکید

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے قرارداد بائیس اکتیس پر عمل درآمد کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کی گیارہویں رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں ایک بار پھر تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے نمائندے اولوف اسکوک نے ایٹمی سمجھوتے پرعمل درآمد کے سلسلے میں یورپ کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اس سمجھوتے میں تمام فریقوں کی واپسی اور اس پر مکمل عمل درآمد پر تاکید کی۔

اجلاس میں اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے بھی اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی شقوں کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکی مندوب کے دعوے ناقابل قبول ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے بھی کہا کہ امریکہ، یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلا ہے اور اسے کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر اس سمجھوتے میں واپس آنے کے لئے پہلا قدم اٹھانا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے نے بھی اپنے ملک کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے اور قرارداد بائیس اکتیس کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے سے متعلق تمام موضوعات پرامن طریقے سے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button