ریاست تکفیری قوتوں کی سرکوبی کیلئے اقدامات کرے، علامہ سید رضی جعفر نقوی
شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان کے زیراہتمام علماء زاکرین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الائنس کے سربراہ وصدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی، اجلاس میں ہیت آئمہ مساجد کے صدر علامہ سید رضی حیدر زیدی،محمد عقیل موسی،مولانا اصغر شہید علامہ،ماجد رضا عابدی،مولانا سلیم،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ ریاض جوہری،مولانا محمد رضا داؤدانی نے تجاویز پیش کیں، کنونشن کی نظامت کے فرائض ذاکرین امامیہ پاکستان علامہ نثار قلندری نے سرانجام دیئے نائب صدر وترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے جعفریہ الائنس کا ضابطہ اخلاق پیش کیا اور زور دیا کہ تمام ادارے اور احباب ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں تو ملت تشیع کو مسائل سے محفوظ کیا جا سکتا ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی تائید کی اور کہا کہ ریاست تکفیری قوتوں کی سرکوبی کے لیے اقدامات کرے تاکہ ملک کو افراتفری اور انتشار سے بچایا جاسکے صدر کنونشن علامہ سید رضی جعفر نقوی نے علمائے خطبہ ذاکرین اور شعراء پر زور دیا کہ پیغام کربلا کو عام کریں۔