پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی پر سیکیورٹی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

شیعہ نیوز:مجلس اتحادالمومنین پاکستان کے زیراہتمام امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں تمام شیعہ جماعتوں، ماتمی انجمنوں، علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، شاعر اہلیبیت شوکت رضا شوکت، سلیم عباس صدیقی، حسنین بخاری، اقبال مہدی زیدی، آغا محمد رضا رضوی، فخر نسیم صدیقی، زوار حسین بسمل، مخدوم عون شمسی، مخدوم اظفر شمسی، زوار لنگاہ، پروفیسر حسین مصطفی انصاری، ندیم عباس کاظمی، ظل حسن جعفری، سید طالب حسین پرواز نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالرحمن نامی ملعون اہلیبیت کی شان میں گستاخی کی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت، پاک فوج اور مقتدر اداروں کو متوجہ کرتے ہیں کہ ایسے گستاخوں کو بے نقاب کیا جائے جو محرم سے پہلے حالات کو خراب کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر گستاخ اہلیبیت کو جمعہ تک گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ایک بار پھر منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جا رہا ہے، آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے لیکن ابھی تک سیکیورٹی اداروں نے گستاخ اہلیبیت کو گرفتار تک نہیں کیا، ہم اس ملک میں امن کے داعی ہیں اور اس ملک کے محافظ ہیں لیکن مسلسل اہلیبیت کی شان میں ہونیوالی گستاخیوں پر سیکیورٹی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اس موقع پر ناصر کربلائی، ثمر عباس کھوکھر، مخدوم عباس حیدر شمسی، نذر عباس شاہ، سید اسد عباس شاہ، محمد رضا مومن، اظہر حسین کاظمی، نعیم عباس جعفری، علمدار نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button