تین ہزار یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کےمزار پر دھاوا بول دیا اور دیر تک وہاں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ منگل کو تین ہزار یہودی یہودی شرپسندوں نے پولیس اور صہیونی فوج کی سخت سیکیورٹی میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرہلہ بولا۔
اس سے قبل وسط شب میں بھی درجنوں یہودیوں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرت یوسف کے مزار پردھاوا بولا تھا۔ عینی شاہدین نے تبایا کہ یہودی آباد کاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی پولیس اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے اہم شاہرائوں پر گشت شروع کردیا تھا۔
اس موقعے پر مزار پرموجود فلسطینی شہریوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ فلسیطنی شہریوں نے مقدس مقام سے نکالے جانے پراحتجاج کیا تو قابض فوج ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔