مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ترکی نے شام میں موجود 2 ہزار دہشتگردوں کو افغانستان بھیجنے کی درخواست کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی نے شام کے باغی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو افغانستان روانہ کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب ترکی، کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے بہانے افغانستان میں موجودگی کی کوشش کر رہا ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترکی نے شامی باغیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو افغانستان روانہ کریں۔

اس روسی اخبار نے لکھا ہے کہ شامی حکومت کے باغی گروہوں کے سرغنوں کی جانب سے اس خبر کی تائید اس بات کی علامت ہے کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کے عہدیداروں اور شام کے باغی گروہوں کے سرغنوں نے اپنے جنگجوؤں کو افغانستان بھیجنے کے لئے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

ترکی نے شام کے باغی گروہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دو ہزار جنگجوؤں کو تیار رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں افغانستان روانہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق شام کے باغی گروہوں نے اپنے ایک جنگجو کے عوض تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button