اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عزاداری و خاندان رسالت کا دفاع کرتے رہیں گے،علامہ اسد اقبال
گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں پُرامن ماحول چاہتے ہیں، عزاداری سید الشہداء (ع) و خاندانِ رسالت علیہم السلام کا دفاع کرتے رہیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں گستاخ ِاہل بیت ملعون عبدالرحمن سلفی پنجاب سے گرفتار
آئمہ اہل بیت (ع) کی گستاخی کے خلاف اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ گستاخی کے مرتکب افراد کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ہم وطن عزیز میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔