دنیا

ہم پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ مسلمانوں کا پتّہ کھیل رہا ہے: چین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  افغانستان، عراق، شام، یمن اور دسیوں دیگر مقامات پر مسلمانوں کے قتل عام میں بالواسطہ اور بلاواسطہ قتل عام میں شریک امریکہ چینی مسلمانوں کا خیرخواہ بن گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایغور اور دیگر مسلم نسل کے چینی باشندوں پر ریاستی ظلم وستم کے الزام میں امریکہ میں کئی چینی کمپنیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی قدم عالمی اقتصادی و تجارتی قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بیجنگ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکا چین کی اقتصادی پیش قدمی سے پریشان ہو کراس کے خلاف اتحاد بنارہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button