مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمن، صوبہ البیضاء میں یمنی فورسز کی پیشقدمی
یعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن، بیضاء سیکٹر پر دشمن کے آخری ٹھکانے کی طرف انصاراللہ کے جوانوں کی پیشقدمی جاری ہے۔
یمن کے عوامی اور سرکاری فورسز نے البیضاء کے جنوبی خطے الزاہر کے تمام علاقوں پر تسلسط حاصل کرلیا ہے اور مشرقی الیضاء میں ملک دشمن عناصر کے آخری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کے مسلح افراد نے بہت ہی زور شور کے ساتھ البیضاء پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم یمن کی عوامی تحریک اور فوج نے جوابی کاروائی میں الزاہر سمیت صوبہ البیضاء کے ایک بڑے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ انصاراللہ کے جوان اور سرکاری فوج الصومعہ شہر کی جانب بڑھ رہی ہیں جو سعودی نواز القاعدہ گروہ کا آخرہ ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔