پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ حسن ترابی نے اتحاد و داخلی استحکام کی راہ میں شہادت حاصل کی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید علامہ حسن ترابی کی 15ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی نے اتحاد و داخلی استحکام کی راہ میںشہادت حاصل کی۔

علامہ ساجد نقوی نے کہاہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس راستے میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے جاتے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں علامہ حسن ترابی نے متواتر اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور ا اہداف کے حصول اور مشن کی تکمیل کی خاطر اس راہ میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجاہد عالم شہید علامہ حسن ترابی کو بچھڑے 15برس بیت گئے

شہید علامہ حسن ترابی کی 15ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ قرآنی و نبوی تصور کے مطابق امت مسلمہ در حقیقت امت واحدہ ہے۔ اس تصور کو اجاگر کرتے ہوئے ہم نے امت مسلمہ کی وحدت کو ایک تنظیم اور نظم کی صورت دے کر اس ملک میں بلکہ برصغیر کی تاریخ میں منفرد اور معتبر فورمز کی تاسیس میں بنیادی کردار ادا کیا۔ جس کے اثرات ملک کے گلی کوچوں تک پہنچے جس کے نتیجے میں نہ صرف اسلامیان پاکستان بلکہ عالم اسلام کسی نہ کسی حوالے سے استفادہ کررہا ہے۔ ان فورمزکے ذریعہ خاص طور پر صوبہ سندھ میں شہید علامہ حسن ترابی نے بے پناہ خدمات سرانجام دیں اور وحدت و اخوت کے پیغام کو پھیلانے میں شب و روز جدوجہد کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی ملی خدمات، ان کے مشن ،ہدف اور مقصد کو آگے بڑھانے ،ان کی یاد منانے اور حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لازم و ناگزیر ہے ان کے مثبت کردار کو مشعل راہ بنایا جائے ۔ برسی کے اس موقع پرعلامہ ساجد نقوی نے شہید علامہ حسن ترابی کے خانوادے کی دلجوئی کرتے ہوئے شہید حسن ترابی اور شہدائے ملت کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کے استحکام و سلامتی کی خصوصی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button