پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، علامہ اقتدار نقوی سمیت 13 افراد کے 2ماہ کیلئے زبان بندی کے احکامات جاری

شیعہ نیوز: ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام میں امن کے قیام کے لیے مختلف مسالک کے 13علمائے کرام اور رہنمائوں کی زبان بندی کے 2ماہ کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے، جن رہنمائوں کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں سات افراد کا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے، 3کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر جبکہ 3کا تعلق بریلوی مکتب فکر سے ہے، جن افراد کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے علامہ اقتدار نقوی، مولانا فضل عباس نقوی، ذاکر غیور صابر، بریلوی مکتب فکر (ٹی ایل پی) سے محمد نعیم رضوی، مجاہد اسماعیل، محمد ارشد شامل ہیں، سب سے زیادہ دیوبندی مکتبہ فکر کے سات افراد شامل ہیں جن میں فیض عثمانی، پرفیسر خواجہ خالد محمود، مولانا عبدالحق، قاری نویدالرحمن، سید سہیل عباس نقوی، آصف سعید بھٹی، انجینئر اشفاق احمد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button