مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے: انصاراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح اتحاد کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے امور میں امریکی ایلچی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے امور میں امریکی نمائندے تیموٹی لینڈ کینگ نے سعودی عرب کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور امریکہ یمن کے محاصرے میں اور یمنی وعام کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نمائندے نے سعودی عرب کے دورے کے دوران یمن کی طرف سے سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف صوبہ مآرب میلن کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button