پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید حسینی کے پیروکار پاکستان کے مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے لیکن اپنے اصول و نظریات سے خلوص اور اتحادبین المسلمین ان کی شخصیت کے اہم اور نمایاں پہلو تھے، جن کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور پر متعارف ہوئے، 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کردیا گیا، انہوں نے مظلوموں کے لئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ہم آج بھی اسی فکر سے الہام لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، شہید حسینی کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کے ساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button