اہم پاکستانی خبریں
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید
شیعہ نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کردی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب دیاآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 37 سال تھی اور وہ مظفر آباد کے رہائشی تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے