پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید باقرالحکیم اور شہید عارف حسینی کے خون میں ایک ہی طاقت ملوث

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے بذریعہ ملٹی میڈیا خطاب کرتے ہوئے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کررہے ہیں جس نے اپنے خدا سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا ، وہ فنا فی اللہ کی منزل پر فائز تھے، وہ عاشق قرآن تھے، وہ مکتب اہل بیت ؑ کے عظیم فرزند تھے، وہ سید الشہداء ؑ کے سچے عاشق تھے، لوگ امام حسین ؑ کی زیارت کیلئے تین تین روز کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ ایسا عاشق حسینؑ تھا جو اپنے معشوق کی زیارت کی خاطر یہ سفر ایک ہی دن میں طے کرتا تھا، یہ وہ شخصیت تھی جس نے پاکستان کی سرزمین پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد یکجہتی کیلئے عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی سامراجی طاقت ملوث تھی جس نے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کو شہید کیا ۔جن کا کینہ بغض مکتب اہل بیت کے تمام فرزندوں کیلئے ایک جیسا ہے مگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button