مشرق وسطی

امریکا نے شام سے اسمنگلنگ کرکے 25 تیل ٹینکرزعراق پہنچا دیئے

شیعہ نیوز: امریکا نے شام سے اسمنگلنگ کے 25 تیل ٹینکرزعراق پہنچا دیئے۔

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 5 اگست 2021 کو امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں سے تیل نکال کر 25 تیل ٹینکرز شام سے عراق پہنچا دیئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فورس نے فضائیہ اور بحری فوج کی مدد سے الولید بارڈر سے شام سے عراق میں یہ تیل ٹینکرز پہنچائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے بھی ان ٹینکرز کو اسکارٹ کیا۔

شام کی حکومت نے امریکا کی جانب سے تیل کی اسمنگلنگ کی بارہا مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button