دنیا
امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقیں
شیعہ نیوز:امریکی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا مقصد یمن کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
دہشت گرد امریکی فوجی کمان سینٹ کام نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ یہ مشقیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ اور سعودی عرب کی توجہ خطے کی فضائی سلامتی پر مرکوز ہے۔
رواں سال کے آغازسے اب تک امریکہ اور سعودی عرب نے تیسری باراینٹی ڈرون مشقیں انجام دی ہیں۔
سعودی عرب میں امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب کے باوجود یمنی فوج کے ڈرون اور میزائیل حملوں نے جنگ میں طاقت کا توازن تبدیل اور سعودیوں کو بھاری اقتصادی نقصان سے دوچار کیا ہے-