مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اقوام متحدہ کو علاقے میں اسرائیل کی مہم جوئی کا نوٹس لینا چاہئیے: ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ وہ علاقے میں اسرائیل کی مہم جوئی کا نوٹس لے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں لکھا کہ اسرائیل اور اس کے ہمنوا سلامتی کونسل کی حمایت حاصل کرنے کیلئے علاقائی سمندر میں رونما ہونے والے حالیہ حوادث کے بارے میں بے بنیاد دعوے کر کے جھوٹا پرپگنڈہ کر رہے ہیں لیکن انھیں اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

مجید تخت روانچی نے اسرائیل اور اس کے ہمنوا ممالک کے حالیہ اقدامات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئیے کہ وہ علاقے میں اسرائیل کی مہم جوئی کا نوٹس لیتے ہوئے جعلی رپورٹوں کو مسترد کرے۔

واضح رہے کہ صیہونی کمپنی «زودیاک ماریٹایم» نے 30 جولائی کو کہا تھا کہ بحیرہ عمان میں "مرسر اسٹریٹ” اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button